0

بدعنوانیوں بے ضابطگیوں رشوت کے خلاف سرکار نے کارروائی کاکیافیصلہ

دس پولیس افسروں اور جوانوں کے خلاف تحقیقات کے احکامات صادر

تین پولیس افسران سمیت دس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کووزارت داخلہ نے دی منظوری

سرینگر; 05اکتوبر;اے پی آئیبدعنوانیوں بے ضابطگیوں رشوت خوری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی سختی کے ساتھ عمل میں لانے کا سلسلہ شروع ۔ وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد دس پولیس افسروں اور جوانوں کے خلاف اینٹی کرپشن بیروں کوتحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے رشوت خوری بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں میں ملوث پولیس وافسروں اور جوانوں کے خلاف تحقیقات کرنے کے سلسلے میں وزارت داخلہ کو تجویز پیش کی تھی ۔ وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامی کونسل کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کاجائزہ لینے کے بعد ایس پی ایڈشنل ایس پی ڈی ایس پی او رحول دار سمیت دس پولیس اہلکاروں کے خلا ف اینٹی کرپشن بیوروں کوتحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس میں تین افسروں سمیت دس اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کی کہ انہوں نے امدانی سے زیاہ جائیدا دبناء ہے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیاہے او رصورتحال میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑدی ہے جسکے بعد وزارت داخلہ کو سفارش کی گئی تھی کہ ان پولیس افسروں ان کے ماتحت عملے کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کے سلسلے میں احکامات صادر کئے جائے ۔ وزارت داخلہ نے جموں وکشمیرانتظامی کونسل کی سفارشات کومنظو رکرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیروں کوایسے افسران او ران کے ماتحت عملے کے خلاف جلدسے جلدتحقیقا ت مکمل کرکے سرکار کواپنی رپورٹ پیش کرنی کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں