0

بربر شاہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات، دورہائشی مکان خاکستر

سری نگر،8اکتوبر :جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بربر شاہ علاقے میں آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بربر شاہ سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بربر شاہ سری نگر میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے
انہوں نے بتایا کہ آٹھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ان کے مطا بق پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں