0

برطانیہ کی لیبر پارٹی کو ہاؤس آف کامنز میں 410 نشستیں ملنے کی توقع

لندن، 5 جولائی :برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی بڑی کامیابی حاصل کر نے اور 650 سیٹوں والے ہاؤس آف کامنز میں 410 سیٹیں حاصل کر سکتی ہے۔ جبکہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی کے 131 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے کا اندازہ ہے۔
ایگزٹ پول’اپسوس یو کے‘ کے سروے کے مطابق لبرل ڈیموکریٹس کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر آنے اور ایوان میں 61 نشستیں جیتنے کا امکان ہے اور نگیل فراز کی قیادت والی ریفارم یو کے پارٹی کے 13 سیٹیں جیتنے اور ایوان میں چوتھی بڑی پارٹی بننے کا امکان ہے۔
ایگزٹ پول جمعرات کی رات دیر گئے اسکائی نیوز، بی بی سی اور آئی ٹی وی کے نیوز براڈکاسٹروں نے دکھائے۔
اسکاٹش نیشنل پارٹی کو دس سیٹیں ملنے کی توقع ہے، پلیڈ سائمرو پارٹی کو چار سیٹیں، گرین پارٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز دو سیٹیں جیتنے کی راہ پر ہے اور دیگر پارٹیاں 19 سیٹیں حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اگر رائے شماری درست ہوتی ہے تو، لیبر پارٹی ہاؤس آف کامنز میں اکثریت حاصل کر لے گی، جس سے کنزرویٹو کی 14 سالہ حکمرانی ختم ہو جائے گی اور لیبر رہنما کیئر اسٹارمر کے سنک کی جگہ وزیر اعظم بننے کا امکان ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں