0

برکس گیمز: جموں و کشمیر کے تلوار باز نے ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا

جموں، 22 جون (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم میں شامل جموں و کشمیر کے تلوار باز اجے کمار نے روس کے کازان میں جاری برکس گیمز میں ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے اعلیٰ تلوار باز اجے کمار نے برکس گیمز میں اے پی ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اجے کمار نے سینئر اور جونیئر نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ کے پچھلے دونوں ایڈیشن میں بھی تمغے جیتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایشین چیمپئن شپ، سینئر اور جونیئر ورلڈ کپ جیسے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں