0

بطورڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر ڈاکٹر یاسمین عشائی کی معیادمیں ایک سال کی توسیع

سری نگر:۷، نومبر: جے کے این ایس : حکومت نے ڈاکٹر یاسمین عشائی کی بطور ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیرمعیاد میں ایک سال کی توسیع کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار(IRS) کی جانب سے 3نومبر2023کو جاری ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 310-JK(HE)آف2023میں کہاگیاہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر یاسمین عشائی کو ڈائریکٹر کالجز، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے طور پر ایک سال کی توسیع دی ہے۔معیادمیںتوسیع کا حکم پرنسپل سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں