0

بمنہ میں خاتون کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

سری نگر،17اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بمنہ علاقے میں منگل کی صبح شادی شدہ خاتون کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بمنہ کے دربل علاقے میں منگل کی صبح چند مقامی افراد نے ایک خاتون کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت تنویرا زوجہ شوکت احمد کالو ساکن نند ریش کالونی بمنہ کے بطور کی ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں