0

بھارت کا شانتی نکیتن یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل

کولکاتہ۔ 17؍ ستمبر۔ ایم این این۔ سانتی نکیتن، مغربی بنگال کا وہ مشہور مقام جہاں عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور نے ایک صدی قبل وشو بھارتی کی تعمیر کی تھی، اسے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔عالمی ادارہ نے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا ۔ یونیسکو نے ٹویٹ کیا کہ عالمی ورثے کی فہرست میں نیا نوشتہ: شانتی نکیتن، بھارت۔ مبارک ہو!” ہندوستان بیر بھوم ضلع میں واقع اس ثقافتی مقام کو یونیسکو کا ٹیگ حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔چند ماہ قبل، بین الاقوامی مشاورتی ادارے کی جانب سے اس تاریخی مقام کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں