جدہ، 25 نومبر : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کی نیلامی کے دوسرے دن پیر کو ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 10.75 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خرید ا۔
بھونیشور کو خریدنے کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایچ ایس جی) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ آخری لمحات میں، آر سی بی نے اپنے حق میں دن کی سب سے بڑی بولی لگائی۔ دیپک چاہر کو ممبئی انڈینز نے 9.25 کروڑ میں خریدا۔ تشار دیش پانڈے کو راجستھان رائلز (آر آر) نے 6.50 کروڑ میں خریدا تھا۔
آل راؤنڈر مارکو جینسن کو پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے 7 کروڑ روپے میں خریدا۔ وہیں بڑودہ کے کرونل پانڈیا کو آر سی بی نے 5.75 کروڑ میں خریدا۔
رنجی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہریانہ کے انشول کمبوج کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا۔ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز جیرالڈ کوٹزی کو 2.40 کروڑ روپے میں خرید ا۔
کین ولیمسن، اجنکیا رہانے اور گلین فلپس سمیت کئی بڑے ناموں والے کھلاڑیوں کو خریدار نہیں ملا۔ انگلینڈ کے سیم کرن، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں ریکارڈ قیمت حاصل کی تھی، 2.40 کروڑ روپے میں سی ایس کےمیں واپس آئے۔
یو این آئی
0