0

بہوری کدل میں بھیانک آتشزدگی ، مسجد شریف، دکانیں اور کئی مکان لپیٹ میں

سری نگر،24جون(یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں پیر کی سہ پہر مسجد شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل دکانوں اور مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی ارد و کو بتایا کہ زائد از ایک درجن گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد شریف ، متعدد دکانوں اورچند رہائشی مکان بھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں