0

بی جے پی کا سری نگر میں کانگریس کے خلاف احتجاج

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر کانگریس کی طرف سے سال 1975 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ کانگریس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھا کر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘آج ہی کے دن ملک میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا اور میڈیا، عدلیہ اور ایگزیکٹو پر پابندی لگا دی گئی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘آنجہانی اندرا گاندھی نے آج ہی کے دن سال 1975 میں ایمرجنسی نافذ کی تھی اور 21 ماہ تک تانا شاہی حکومت چلائی تھی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم آج کانگریس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کانگریس نے جمہوریت پر ایک سیاہ دھبہ لگا دیا تھا’۔
ایک اور پارٹی کارکن نے میڈیا کو بتایا: ‘آج ہی کے دن کانگریس نے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘ملک میں آج بی جے پی کی وجہ سے ہی جمہوریت پھل پھول رہی ہے’۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں