0

تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ بند

سری نگر،22اکتوبر(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر اتوار کی صبح سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ اتوار کی صبح سے جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں