0

ترال کی سکھ لڑکی جسوین کورنے تھنگتا چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

سرینگر /یکم نومبر/وی او آئی //جسوین کور دخترجسبیر سنگھ فوٹو گرافر نے تھنگتا چمیپین شپ میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔جسوین کور ساکن ترال چتر گام نے تھنگتا چمپین شپ انڈور سٹیڈیمہال پولو گراونڈ سرینگر میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ پورے جموں کشمیر خاص طورپر وادی کشمیر کانام روشن کیا ہے۔ جسوین کی جانب سے یہ تمغہ حاصل کرنے پر انہیں کھیل شائقین اور دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ جسوین دیگر لڑکیوں کیلئے ایک تحریک بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں