حیدرآباد5 اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے ایک بی ٹیک طالب علم کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق، کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والا ونئے، سی ایم آر کالج میں بی ٹیک چوتھے سال کا طالب علم تھا۔جمعہ کی شام وہ اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ کالج کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک فیلڈنگ کے دوران دل کا شدید دورہ پڑا۔ ونئے اچانک زمین پر گر پڑا۔ ساتھی طلبا نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداسے مردہ قراردیا۔
ونئے کی اچانک موت پر ساتھی طلبا شدید غم سے نڈھال ہو گئے۔ کالج انتظامیہ نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
