0

تمام اسکولوں میں مارننگ اسمبلیاں قومی ترانے سے شروع ہونی چاہئے :پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم

سری نگر،13جون:محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معیاری پروٹوکول کے مطابق مارننگ اسمبلیاں قومی ترانے سے شروع ہو جانی چاہیے۔
پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر کے مطابق جموں وکشمیر کے تمام اسکولوں میں مارننگ اسمبلیاں قومی ترانے سے شروع ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ طلبا کے درمیان اتحاد اور نظم و ضبط کے لئے اسکولوں میں دن کا آغاز قومی ترانے سے شروع ہونا چاہئے۔
سرکیولر کے مطابق صبح کی اسمبلیاں اخلاقی سالمیت، مشترکہ برادری اور ذہنی سکون کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی کا دورانیہ 20منٹ ہوگا اور تمام طلبا اور اساتذہ اسکول کے شیڈول کے آغاز پر مقررہ جگہ پر جمع ہوں گے اور پھر قومی ترانہ شروع کریں گے۔
قومی ایجوکیشن پالیسی کے تحت لازمی طورپر طالب علموں کی قائدانہ صلاحیتوں کوابھارے کے لئے تین سے چار طلبہ /اساتذہ لازمی طور پر ہر روز عظیم شخصیات کے بارے میں بھی طلبا کو آگاہی فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں