0

جعلی میشو کوپنز اور کیو آر کوڈ گھوٹالوں سے ہوشیار رہیں: سائبر پولیس کشمیر

سری نگر، 27 ستمبر : سائبر پولیس کشمیر نےلوگوں کو جعلی میشو کوپنز اور کیو آر کوڈ گھوٹالوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم پیشہ افراد میشو کی جانب سے آفرز کے بھیس میں جعلی کوپن بھیج کر کاروں جیسے مہنگے انعامات دینے کا وعدہ کرکے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سائبر پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’متاثرین سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ورچول کوپن کو ’’سکریچ‘‘ کریں جس میں قیاس شدہ انعام ظاہر ہوتا ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ اس انعام کا دعویٰ کرنے کے لئے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں‘۔انہوں نے کہا: ’کیو آر کوڈ سکین کرنے سے ان جعلسازوں کو لوگوں کی ذاتی معلومات اور فون پر محفوظ دستاویزات تک رسائی مل جاتی ہے‘۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دھوکہ باز لوگوں کو جعلی آن لائن انویسٹمنٹ اسکیموں کا لالچ دیتے ہیں اور چوری شدہ ڈیٹا کا فائدہ اٹھا کر مزید دھوکہ دہی کرتے ہیں۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں