0

جموں،راجوری،پونچھ شاہراہ ٹریفک کےلئے بند

سری نگر:۵۱، ستمبر: جے کے این ایس : جموں،راجوری،پونچھ قومی شاہراہ پر جمعرات کو رات دیر گئے موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک عارضی پل بہہ جانے کے بعد ٹریفک معطل ہوگیا۔اورحکام نے ٹریفک کو دوسری لنک سڑکوں کی طرف موڑ دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطبق حکام نے کہا کہ نوشہرہ میں راجل ٹاپ پر ہائی وے پر پل کی تعمیر کے باعث مرکزی شاہراہ تقریباً ایک ماہ قبل بند کر دی گئی تھی اور گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ایک عارضی پل بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل رات سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے یہ عارضی پل بہہ گیا جس کے نتیجے میں راجل ٹاپ پر ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔حکام نے بتایاکہ ٹریفک کو دوسری لنک سڑکوں کی طرف موڑ دیا گیاہے۔انہوںنے بتایا کہ عارضی پُل بہہ جانے کی وجہ سے جمعہ کی صبح سے ہی کئی گاڑیاں ہائی وے پر پھنسی ہوئی ہیں۔ڈویڑنل ٹریفک انسپکٹر اعجاز مرزا نے بتایا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بھاری گاڑیوں کے ساتھ موڑ دیا گیا ہے اور مسافر گاڑیوں کو سیوٹ سے کالاکوٹ راجوری کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ نجی اور ہلکی موٹر گاڑیوں کو نوشہرہ پل سے بیری پتن سندر بنی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران علاقہ کے مقامی لوگوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہائی وے کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہائی وے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن اس میں کئی گھنٹے لگنے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں