0

جموں اور کشمیر میں چار لین کے ساتھ 1.08 کلومیٹر طویل رام بن ویاڈکٹ کی تعمیر ایک قابل ذکر حصولیابی ہے:نتن گڈکری

تین سو 28 کروڑ کی لاگت سے تعمیر یہ پروجیکٹ قومی شاہراہ -44 کے اودھم پور – رام بن سیکشن پر واقع ہے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنی پوسٹوں کی ایک سیریز میں کہا کہ جموں اور کشمیر میں ہم نے را م بن ویاڈکٹ کی تعمیر کامیابی کے ساتھ پوری کرلی ہے ، جو چار لین کے ساتھ 1.08 کلومیٹر کی طوالت میں ایک قابل ذکر حصولیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 328کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ پروجیکٹ قومی شاہراہ-44 کے اودھم پور –رام بن سیکشن پر واقع ہے ۔

گڈکری نے کہا کہ یہ غیر معمولی پُل 26اسپین سے بنا ہے اور اس کے بنیادی ڈیزائن میں کنکریٹ اور اسٹیل گریڈر کی شمولیت کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پورا ہونے سے رام بن بازار میں ٹریفک کی بھیڑ کافی کم ہوگئی ہے ،جس سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی آسان ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کو اپناتے ہوئے ہم جموں اور کشمیر کو بہترین قومی شاہراہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی حصولیابی نہ صرف خطہ جاتی ،معاشی خوشحالی کو بڑھاوا دیتی ہے بلکہ ایک اعلیٰ سطحی سیاحتی مقام کی شکل میں اس کی کشش میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں