0

جموں: صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں سکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا

جموں، 12 اکتوبر : صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوسرے دن جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچی جہاں انہوں نے دوبارہ تعمیر شدہ پاروتی بھون اور 3 سو میٹر طویل سکائی واک کا افتتاح کیا۔بعد ازاں صدر مرمو نے ویشنو دیوی مندر میں پوجا بھی کی۔
اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیںںٹ گورنر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔جموں ہوائی اڈے پر جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما اور دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر کٹرہ میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور گاڑیوں وغیرہ کی تلاشی بھی کی جا رہی تھی۔قبل ازیں انہوں نے سری نگر میں راج بھون کے آڈیٹوریم کے احاطے پر پگوڈا کا پودا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘راج بھون آڈیٹوریم سری نگر کے احاطے میں پگوڈا کا پودا لگانے کے لئے معزز محترمہ درو پدی مرمو جی کے ہمراہ تھا’۔
بتادیں کہ صدر جمہوریہ اپنے دو روزہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کے روز سری نگر پہنچیں جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں صدر جمہوریہ سیدھے بادامی باغ فوجی چھائونی, جو فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے، پہنچی جہاں انہوں نے شہدا کی یاد گار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بادامی باغ فوجی چھائونی میں شہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنووکیشن سے خطاب کیا۔ صدرجمہوریہ ہند کے دورے جموں وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا تھا۔
یو این آئی- ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں