جموں، 4 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے گھروٹہ علاقے میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گھروٹہ کی ایک ٹیم نے ٹھاٹھی علاقے میں ٹھاٹھی پل کے نزدیک دو افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر کر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور دونوں کو دھر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے10.93 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت سشیل شرما ولد اشوک کمار ساکن جنڈیل ٹھاٹھی اور وشال شرما عرف ہپی ولد سومناتھ شرما ساکن جنڈیل ٹھاٹھی کے طور پر ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گھروٹہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
0
