0

جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کو لیکر تذبذب برقرار سیاسی پارٹیوں کی اندرون خانہ سرگرمیاں

جموںمیں بھاجپا کی اہم میٹنگ ،نقشہ راہ پر غوروخوض
سری نگر:۶، جولائی:جے کے این ایس : جموں وکشمیر میں 10سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، جو کہ جموں و کشمیر کے انتخابات کے انچارج ہیں، نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جائزہ لے رہے ہیں اور یونین ٹیریٹری میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئندہ پروگراموں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جے کے این ایس کے مطابق 6جولائی بروز ہفتہ کو جموں میں بھاجپا جموں وکشمیریونٹ کیساتھ ایک ایگزیکٹو میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کی ،جس میں مرکزی لیڈران جی کشن ریڈی،بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ ،پارٹی کے شریک انچارج امور جموں وکشمیر الیکشن آشیش سود، اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔اس اہم میٹنگ سے پہلے، جموں و کشمیر کے انتخابات کے انچارج جی کشن ریڈی نے جموں میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم لوک سبھا انتخابات کے بعد جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم نے تیسری بار حکومت بنائی۔انہوںنے کہاکہ ہم جموں و کشمیر میں بی جے پی کے آنے والے پروگراموں پر بات کریں گے۔جی کشن ریڈی نے مزیدکہاکہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈاکی زیرصدارت میٹنگ میں ہم آنے والے3سے4 مہینوں کےلئے روڈ میپ تیار کریں گے،اورا س سلسلے میں م پارٹی کارکنوں سے رائے بھی لیں گے۔بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں مثبت ماحول ہے۔جی کشن ریڈ ی کاکہناتھاکہ آرٹیکل370 کی منسوخی کے بعد یہاں ایک مثبت ماحول اور امن ہے۔ اس کی وجہ سے، ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں بی جے پی کی حمایت میں اضافہ ہوگا۔اس دوران بھاجپا کے انچارج برائے امور جموں وکشمیر ترون چ ±گ نے اے این آئی کو بتایاکہ ملک بھر میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جموں میں منعقدہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔سپریم کورٹ کی طرف سے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق جموں و کشمیر میں ستمبر کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے کے امکان پرترون چگ نے کہاکہ انتخابات کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ جمہوریت کی حفاظت کی ہے۔ بی جے پی کارکنوںپر مبنی پارٹی ہے۔ ہم ایک ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں