0

جموں وکشمیر:نا ساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع رام بن میں اسکول بند

جموں، 17 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کے روز اسکول بند رہیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ہائر سکنڈری سطح تک تمام اسکول بند رہیں گے تاہم امتحانات، اگر ہوں گے، کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے پیش نظر ضلع میں آج ہائر سکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے تاہم اگر امتحانات ہوں گے تو ان کو مقررہ تاریخ کے مطابق منعقد کیا جائے گا’۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں