0

جموں وکشمیر: سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر حادثہ، 5 مسافر زخمی

جموں، 9 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر دیانی علاقے میں ایک کار زیر نمبر JK21H – 8654 حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال سانبہ پہنچایا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں