0

جموں وکشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں گن رہی ہیں،نکسل ازم صرف چار اضلاع تک محدود :مرکزی وزیر

سری نگر،7 اگست:سیاحت اور کلچر کے مرکزی وزیر گجیندرا سنگھ شیخاوت نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پر بھیڑ کے پیش نظر نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں گن رہی ہیں جبکہ نکسل ازم ملک کے صرف چار اضلاع تک محدود ہے۔
ان باتوں کا اظہارموصوف مرکزی وزیر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیرنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ معروف اور ممتاز سیاحتی مقامات پر سیلانیوں کے رش کے پیش نظر نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے۔
وادی بنگس اور دودھ پتھری میں مناسب بنیادی ڈھانچے اور موبائیل و سڑک رابطے کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا :’ “ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے، موبائل اور سڑک رابطے کو بہتر بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔ ‘
سیاحت و کلچر کے مرکزی وزیرنے کہا:’مرکزی سرکار جموں وکشمیر اور دیگر ریاستوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ‘
جموں وکشمیر میں ٹوریسٹ گائیڈز کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں سیاحت کے مرکز ی وزیر نے کہاکہ ٹوریسٹ گائیڈز کی تعداد کو بڑھانے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا :’مرکزی حکومت ٹوریسٹ گائیڈ بڑھانے کے لئے نئے پروگرام مرتب کر رہی ہیں جن میں خواہشمند افراد کو آف سیزن کے دوران تربیت فراہم کی جائے گی۔‘
بنگلہ دیش کے صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہاکہ منتخب حکومت کو گرانا بدقسمتی ہے۔
ان کے مطابق بنگلہ دیش کے حالات کا منفی اثر ملک پر نہ پڑے اس کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہیں اور نکسل ازم اب ملک کے صرف چار اضلاع تک ہی محدود ہے۔”
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں