0

جموں و کشمیر آج ملک میں ترقیاتی تبدیلیوں میں سب سے آگے ; منوج سنہا

صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ لوگوں کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرےگی ،ترقی کی کہانی کو زندہ ہوگی

سرینگر; 16اکتوبر;ایس این این;جموں و کشمیر آج ملک میں ترقیاتی تبدیلیوں میں سب سے آگے ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ لوگوں کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو زندہ کرے گی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹنٹ گورنر گو منوج سنہا نے سوموار کو جنو بی ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا اور وہاں تقریباً 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور افسران کی ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے ۔ صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے شعبوں میں آج وقف کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد پرجیکٹوں کا افتتاح تمام طبقات کو با اختیار بنائیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ لوگوں کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو زندہ کرے گی ۔ اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر آج ملک میں ترقی اور تبدیلی میں سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا بنیادی ہدف تیز رفتار اقتصادی ترقی ہے جو تیز رفتار سماجی ترقی کے ساتھ مربوط ہے‘‘ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں