سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر حج کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 10 مئی کی حج پرواز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
کمیٹی نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا: ‘ اس دفترکی طرف سے 8 مئی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 10 مئی کی پرواز نمبر ایس جی – 5210 کو ملتوی کیا جاتا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کے درمیان سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازیں مسلسل تیسرے دن بھی منسوخ ہوئیں۔کمیٹی نے قبل ازیں 7، 8 اور 9 مئی کی حج پروازوں کو معطل کیا تھا۔
