0

جموں و کشمیر میں آج سے تین دن تک بارش اور برفباری کے امکانات

سرینگر اور دیگر علاقوں میں اتوار کو معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،تازہ برفباری کے باعث مغل روڈ بند

سرینگر22اکتوبر;وی او آئی;وادی کشمیر میں مطلع پھر سے ابرآلود رہا جبکہ اتوارکے روز سے منگل تک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کے بارش اور بالائی علاقوں میں پھر سے ہلکی برفباری کا امکان ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ ہوسکتی ہے ۔ ادھر اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر تازہ برفباریکے بعد وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ تازہ برف باری کی وجہ سے بند ہو گئیحکام نے بتایا کہ راستے میں برف باری کی وجہ سے راستہ بند کر دیا گیا تھا ۔ پولیس چوکی انچارج بہرامگلہ جی پی سنگھ نے اس کی تصدیق کی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں 22 سے 24 اکتوبر تک موسم پھر سے بدل سکتا ہے ۔ موسمیاتی مرکز سرینگر کے مطابق جموں کشمیر کے کچھ حصوں میں اگلے تین دنوں تک بارش اور برف باری ہوسکتی ہے ۔ جبکہ جموں و کشمیر میں پارہ معمول سے نیچے ہے ۔ خطے میں اتوار کو صبح دھوپ نکلی تھی ۔ لیکن گرمی محسوس نہیں ہوتی ۔ جبکہ مجموعی طور پر دن بھر مطلع ابرآلود ہی رہا ۔ جبکہ رات کے وقت ٹھنڈک بڑھ گئی ہے ۔ ادھر اتوار کے دن کا آغاز جموں میں صاف موسم کے ساتھ ہوا ۔ دن بھر موسم صاف رہا ۔ سرینگر میں اتوار کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21اعشاریہ 8ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6اعشاریہ 6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اس طرح سے ماہ اکتوبر میں یہ ریکارڈ معمول سے کم ہے ۔ ادھر جموں دن کا درجہ حرارت معمول سے 1;46;8 ڈگری کم ہوکر 28;46;7 ڈگری پر آگیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3;46;1 ڈگری کم ہوکر 14;46;2 ڈگری سیلسیس پر آگیا ۔ کشمیر میں بھی موسم صاف رہا ۔ دارالحکومت سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 21;46;8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 4;46;7 ڈگری سیلسیس رہا ۔ لیہہ میں رات کے وقت پارہ گرنا جاری ہے، جہاں کل رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3;46;0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں