0

جموں و کشمیر میں موجودہ پولیس ویری فکیشن سسٹم کے خلاف اگلے ہفتے پٹیشن دائر کریں گے: سجاد لون

سری نگر،30 نومبر : پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں ‘موجودہ پولیس تصدیقی نظام’ کو چیلنج کرنے کے لیے اگلے ہفتے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی قانونی ٹیم جس کی قیادت سابق سیکرٹری قانون اشرف میر اور ایڈووکیٹ سجاد گیلانی کر رہے ہیں، نے موجودہ پولیس تصدیقی نظام کو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
موصوف صدر نے اپنے ایک بیان میں موجودہ پولیس تصدیقی نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ‘یہ ہمارا حق ہے کہ پولیس تصدیقی نظام کو بہتر بنایا جائے اور اسے ملک کی دیگر ریاستوں میں رائج طریقوں کے مطابق لایا جائے’۔
انہوں یقین دلایا کہ پٹیشن، جس کا مقصد تصدیق کا ایک مساوی نظام قائم کرنا ہے، آنے والے ہفتے میں دائر کیا جائے گا۔
ماہ رواں کے اوائل میں منعقدہ پہلے اسمبلی اجلاس میں کئی قانون سازوں نے پولیس کی تصدیق کے عمل پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں