0

جموں و کشمیر کے ریاسی میں تصادم، فوج نے 1 دہشت گرد کو کیا ہلاک، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

جموں۔ جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے ایک علاقے میں پیر کو جاری تصادم کے دوران فوج نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ حکام کے مطابق اس دوران دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون مکیش سنگھ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ٹولی علاقے کے گلی سہاب گاؤں میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو علاقے میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد دوپہر کو تلاشی کارروائی شروع ہوئی۔ سنگھ نے کہا کہ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جموں میں مقیم محکمہ دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارٹوال نے بتایا کہ اس تصادم میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں