0

جموں کشمیر میں امن وسلامتی کے دور کے پیچھے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ۔ لیفٹیننٹ گورنر

ہم جموں کشمیر پولیس کے ان جانبازوں کو خراج عقیدت اداکرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں ۔ منوج سنہا

سرینگر;21اکتوبر;وی او آئی ;جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آج اگر جموں کشمیر میں امن و سلامتی کا دور ہے تو یہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کی بدولت ہے ۔ ا نہوں نے بتایا کہ کشمیر پولیس نے جو ملٹنسی کے خلاف اور دیگر سماجی بُرائیوں کے خلاف کام کیا ہے وہ ایک مثال ہے ۔ پولیس یادگاری دن\;39; کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہداء کی یادگار زیوان میں پولیس اور سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم ہمارے پولیس اہلکاروں کی بہادری، حوصلے اور عظیم قربانی کی ہمیشہ مقروض رہے گی جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں نچھاور کیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ’پولیس یادگاری دن‘ کے موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے آج شہیدوں کی یادگار، آرمڈ پولیس کمپلیکس، زیوان میں پولیس اور سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا میں جموں کشمیر پولیس کے بہادروں کو سلام کرتا ہوں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قوم ہمارے پولیس اہلکاروں کی بہادری، حوصلے اور اعلیٰ قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ منوج سنہا نے کہاکہ آج جو جموں کشمیر میں امن و سلامتی کا دور ہے اس کے پیچھے ہمارے اپنے سپاہیوں کی قربانی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ پولیس اہلکاروں اور ان کے گھروالوں کی فلاح و بہبود کی وعدہ بند ہے ۔ اس موقعے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ شیخ آفتاب ملک، چیئرمین، ضلع ترقیاتی کونسل، سری نگر ۔ ایس راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر;234; ایس آر کے گوئل، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ داخلہ ۔ ایس ایچ دلباغ سنگھ، ڈی جی پی اور سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں