0

جموں کے سکولوں میں ‘اپنے آپ اور معاشرے کے لئے یوگا’ کے تھیم کے تحت یوگا دن منایا جائے گا

جموں، 19 جون (یو این آئی) ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے صوبے کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں یوگا کے دسویں بین الاقوامی دن کو ‘اپنے آپ اور معاشرے کے لئے یوگا’ کے تھیم کے تحت منانے پر زور دیا ہے۔
محکمے نے تمام چیف ایجوکیشن افسروں سے تاکید کی ہے کہ وہ صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں یوگا کے دسویں بین الاقوامی دن کو ‘اپنے آپ اور معاشرے کے لئے یوگا’ کے تھیم کے تحت منانے کو یقینی بنائیں۔
محکمے کی طرف سے جاری حکمنامے میں چیف ایجوکیشن افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مختلف سوشل میڈیا سائیٹوں کا استعمال کرکے صوبے کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں وسیع پیمانے پر تشہیر کریں اور اسکولوں میں 20 اور 21 جون کو یوگا سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امسال 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں