0

جو بائیڈن کے دورہ ہندوستان کی تصدیق، وزیراعظم مودی سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی: ہندوستان میں9-10 ستمبر کو G20 سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے دنیا کے تمام طاقتور لیڈران ہندوستان آ رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان آرہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ صدر بائیڈن کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو ہندوستان جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس دوران امریکی صدر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ یہ اعلان پیر کو امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ جو بائیڈن رہنما اصولوں پر عمل کریں گے اور اپنا ماسک اسی وقت ہٹائیں گے جب وہ سماجی طور پر دوسروں سے دور ہوں گے-

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ‘امریکی صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔’ انھوں نے کہا کہ صدر بائیڈن جمعہ کو وزیر اعظم مودی سے دو طرفہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، بائیڈن جی 20 کی قیادت کے لیے پی ایم مودی کی سراہنا کریں گے۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان کو جی 20 اجلاس کی صدارت کی ذمے داری ملی ہے۔ اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا جس کیلیے امریکی صدر کی شرکت یقینی ہے۔ کو جی 20 اجلاس میں 29 ممالک کے سربراہاں کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سمیت 14 بین الاقوامی تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں