0

جھاڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی مہمان پرندوں کی آمد شروع

وادی سردی کی شدید لپیٹ میں ،کانگڑیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع

سرینگر;22اکتوبر;ایس این این ;جھاڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی مہان پرندوں کا وارد کشمیر ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابھی تک لاکھوں پرندے یہاں کے ویٹ لینڈس پر قبضہ جما چکے ہیں جبکہ آنے والے دونوں میں مزید پرندوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ادھر رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے میں سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی میں سردی کی لہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزیدکمی ہو رہی ہے ۔ پوری وادی سردی کی شدید لپیٹ میں آگئی ہے اور لوگوں نے کانگڑیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ کانگڑیاں اور کوئلہ خریدنے کے سلسلے میں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔ ادھر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مختلف بازاروں میں گرم ملبوسات خریدتے ہوئے دیکھے گئے ۔ جھاڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی دو لاکھ کے قریب مہمان پرندوں نے آبی پناہگاہوں کے اردگرد اپنا ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں آبی پناہگاہوں ، دریاءوں ، ندی نالوں کے آس پاس بڑی تعداد میں مہمان پرندے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ ویٹ لینڈ کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگرچہ جھاڑے کے موسم میں دستک دی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی مختلف ملکوں سے مہمان پرندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے محکمہ کی جانب سے جو اعداد وشمار جمع کئے گئے ہیں انکے مطابق دو لاکھ کے قریب پرندے اس وقت آبی پناہگاہوں ، ندی نالوں ، دریاءوں کے اردگر دڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور مزید دو سے ڈھائی لاکھ پرندوں کے کشمیر وارد ہونے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں