0

جے شاہ انٹر ہوں گے نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے صدر

دبئی، 27 اگست (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جئے شاہ منگل کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے صدر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
آئی سی سی صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ جے شاہ کے علاوہ کسی اور نے بھی اس عہدے کے لیے درخواست نہیں دی اور شاہ بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ شاہ آئی سی سی کی فنانس اینڈ کامرس سب کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔
چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ مجھے آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ اس وقت کرکٹ کے متعدد فارمیٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ میں کھیل میں نئی ​​ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کروں گا اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹ کو بھی دنیا کے بازار میں پہنچاؤں گا۔
شاہ نے مزید کہا “2028 میں اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہم اسے اولمپکس کے ذریعے دنیا بھر میں مشہور کریں گے اور اسے مزید ممالک تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے موجودہ آئی سی سی صدر گریگ بارکلے کی مدت ملازمت 30 نومبر کو ختم ہو جائے گی۔ آئی سی سی نے 20 اگست کو بتایا تھا کہ بارکلے مسلسل تیسری بار صدر نہیں بنیں گے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں