0

حبہ کدل میں نہانے کے دوران کمسن لڑکا ڈوب گیا

سری نگر،30جون: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے حبہ کدل علاقے تیسری جماعت میں زیر تعلیم کمسن لڑکا نہانے کے دوران ڈوب گیا ۔
ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران پانی کے تیز بہاو نے بچے کو بہا کر لیا ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب نہانے کے دوران سات سالہ نعمان دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ حبہ کدل پل کے نزدیک کئی بچے نہا رہے تھے کہ اسی اثنا میں سات سالہ نعمان ڈوب گیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک مقامی نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر کمسن لڑکے کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم پانی کے تیز بہاو نے کمسن لڑکے کو بہا کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں