0

خانیار میں سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، 18ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے خانیار علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ کی ، تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی ا طلاع موصول نہیں ہوئی۔

سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا :’سری نگر کے خانیار علاقے میں پستول بردار ملی ٹینٹ نے سی آر پی ایف گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے چوکس اہلکاروں نے ناکام بنایا۔“

انہوں نے بتایا کہ مستعد اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر دہشت گرد کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا، اور س طرح سے سیکورٹی فورسز نے ممکن نقصان کے پیش نظر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔

فائرنگ کے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملی ٹینٹ کو سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں