0

خواتین انٹرپرینیورشپ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ; لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کیلئے وقف ہے

سرینگر;15اکتوبر ;ایس این این;;جموں و کشمیر حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کیلئے وقف ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نوراتری کے پرمسرت موقع پر میں سب کو ان کی کامیابی، صحت، خوشی اور خوشحالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیوی درگا خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہے ۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہ میں ناری شکتی کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنے، اور صنفی برابری کا معاشرہ بنانے کی ترغیب دے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ہفتہ وار پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری کے پرمسرت موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہم سب کیلئے خوشیاں اور مسرت لائیں ۔ انہوں نے کہا ’’ میں سب کو ان کی کامیابی، صحت، خوشی اور خوشحالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘‘ ۔ خطاب کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ’’دیوی درگا خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہے ۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہ میں ناری شکتی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے، اور صنفی برابری کا معاشرہ بنانے کی ترغیب دے‘‘ ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا ’’جموں و کشمیر حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کیلئے وقف ہے ۔ خواتین کی انٹرپرینیورشپ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ حوصلہ اسکیم ایسی ہی ایک پہل ہے جو خواتین کاروباریوں کو آگے بڑھنے میں مدد کر رہی ہے‘‘ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں