0

خواتین ریزرویشن بل پیش ،پارلیمان سے منظوری یقینی

2024میں عملدرآمدناممکن،3سے4سال میں نفاذ:ماہرین
سری نگر:۰۲، ستمبر: جے کے این ایس : ناری شکتی وندن ادھینیم یعنی طاقت خواتین سلامتی ایکٹ یا خواتین کے ریزرویشن بل کومرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں پیش کیاجبکہ 21ستمبرکو یہ بل راجیہ سبھامیں پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعدیہ حتمی منظوری کیلئے صدر کوبھیجاجائے گا۔ اگرچہ اس بل کے بالآخر منظور ہونے کے امکانات موجود ہیں، لیکن یہ یقینی ہے کہ خواتین کا کوٹہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے نافذ نہیں ہوگا۔ بل کے مسودے کو دیکھ کر ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ سال 2026 سے پہلے اس پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔آئینی ماہرین کامانناہے کہ درحقیقت، بل کے نافذ ہونے میں3سے4سال لگیں گے۔تاہم وہ کہتے ہیں یہ بل ملک کی سیاست میں خواتین کی زیادہ شمولیت کو کیسے یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں