0

دستگیر صاحب(رح) کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

سری نگر،26اکتوبر(یو این آئی) حضرت شیخ سعیدعبدالقادر جیلانی(رح) کا سالانہ عرس مبارک جمعے کو وادی کشمیر میں عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا، سب سے بڑی تقریب خانیار سری نگر میں منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعدازاں موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔
رات بھر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں شب خوانی بھی ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق پیران پیرحضرت شیخ سعید عبدالقادر جیلانی (رح )کا سالانہ عرس عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے خانیار سری نگر میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔
اس موقع پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے حضرت پیران پیر کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
خانیار میں عقیدت مندوں کا دن بھر تانتا بندھر رہا اور نماز جمعہ میں کافی تعداد میں نمازیوں جں میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب(رح) خانیار میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔
دریں اثنا دستگیر صاحب خانیار میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی جس کے بعد موئے پاک کے دیدار سے زائرین فیضاب ہوئے۔
انتظامیہ نے خانیار میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔
عقیدتمندوں کو خانیار تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں