0

دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) دہلی حکومت نے جمعہ کو کورونا انفیکشن کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اسپتالوں کو پوری طرح سے تیار رہنے کو کہا۔
دہلی حکومت کی جانب سے کورونا انفیکشن کے حوالے سے جاری ایڈوائزری کے تحت اسپتالوں کو بستر، آکسیجن، ادویات اور ویکسین کی دستیابی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
اسپیشل سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبود محکمہ، حکومت دہلی کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں، اسپتال میں بیڈ، آکسیجن، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ادویات، ویکسین دستیاب ہونے کی تیاریوں کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ تمام آلات جیسے وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹر اور دیگر مشینیں مناسب اور کام کرنے والی حالت میں ہونی چاہئیں۔
اس کے علاوہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عملے کو تربیت دیں، تمام صحت مراکز میں روزانہ ان کیسز کی رپورٹ کریں، دہلی اسٹیٹ ہیلتھ ڈیٹا مینجمنٹ پورٹل پر روزانہ تمام ضروری معلومات بھیجیں، کووڈ ٹیسٹنگ رہنما خطوط کے مطابق مناسب جانچ کو یقینی بنائیں۔ تمام مثبت نمونوں کو جینوم کی ترتیب کے لیے لوک نائک اسپتال بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں ماسک پہنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں