0

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جموں،15اکتوبر(یو این آئی)راجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک اتوار کے روزایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز نوشہرا سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس تعینات اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور انہوں نے زخمی ہوئے اہلکار جس کی شناخت گر چرن سنگھ کے بطور ہوئی ہے کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اس کو فوجی ہسپتال ادھم ریفر کیا گیا۔
دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا س کی بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں