0

راجوری میں 17ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایاگیا

دو دن کی تنخواہیں کاٹ دینے اور وجہ بتاؤنوٹس اجراء کی گئی
سرینگر/29/اکتوبر/اے پی آئی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 17ملازمین کو نوٹس اجراء کرکے ان کی دودنوں کی تنخواہ کاٹ دینے کے احکامات صادر کئے گئے۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرراجوری کو شکایت ملی تھی کہ راجوری کے تین ہیلتھ سینٹروں میں ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں جن کے نتیجے میں ان ہیلتھ سینٹروں کارُخ کرنے والے مریضوں کومشکلوں کاسامناکرنا پڑتاہے۔ڈپٹی کمشنر نے بلاک میڈیکل افسرراجوری کوہدایت کی کہ وہ ہیلتھ سینٹروں کامعائنہ کرے اور ان کے دفترکورپورٹ پیش کرے۔میڈیکل افسر راجوری نے جب ہیلتھ سینٹروں کامعائنہ کیاتو17ملازمین کوڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا۔بلاک میڈیکل افسر نے ڈپٹی کمشنر کو تجویز پیش کی کہ غیرحاضرملازمین کے خلاف نوٹس اجراء کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دودن کی تنخواہیں سرکاری خزانے میں جمع کی جائے۔ بلاک میڈیکل افسرکی تجویز کے مطابق غیرحاضر ملازمین کونوٹسیں اجراء کی گئی اور ان کی دودن کی اکتوبر کی تنخواہیں کاٹ کرسرکاری خزانے میں جمع کرنے کی ہدایت کی۔ ملازمین کوسات دنوں کے اندر اندر وجہ بتاؤنوٹس کاجواب دیناہوگابصورت دیگر ان کیخلا ف کارروائی عمل میں لانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں