0

راجوری: نوشہرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو فوجی پورٹر زخمی

جموں،8اکتوبر(یو این آئی) راجوری ضلع میں حد متارکہ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہو ئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں لائن آ ف کنٹرول کے نزدیک اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کلال علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں