جموں7 فروری (یو این آئی)جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے بڈھال گاوں میں پرا سرار بیماری سے متاثر ہونے والے 38مریضوں کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بیماری پر قابو پانے کی خاطر 60خاندانوں کے 363افراد قرنطینہ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے بڈھال گاوں میں پر اسرار بیماری سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ہسپتال سے رخصت کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 38مریضوں کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ آنے والے دنوں کے دوران روبہ صحت ہوئے دیگرمریضوں کو بھی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق 60خاندانوں کے 363افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹروں میں رکھا گیا ہے ۔
دریں اثنا بیماری کا پتہ لگانے کی خاطر راجوری کے بڈھال گاوں میں فی الحال دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہے ۔
بتادیں کہ راجوری کے بڈھال میں پرا سرار بیماری کی وجہ سے 17افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
