0

رام بن سڑک حادثے میں نوجوان از جان

Regional
Posted at: Oct 9 2023 2:58PM

جموں،9اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے سنگلدان علاقے میں پیر کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سنگلدان کے برالہ علاقے میں ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت ریاض احمد خان ولد مقبول احمد کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں