0

رام بن میں سڑک حادثہ، نوجوان از جان، ساتھی زخمی

جموں،16اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے رامسو میں پیر کی شام پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص از جان جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رامسو کے نزدیک پیر کی شام سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سید انور ساکن ہولگان مکر کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں