0

زلزلے سے بہار کے کئی اضلاع میں زمین لرز ی

پٹنہ، 22 ​​اکتوبر (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 7.25 بجے پٹنہ، بگہا، سیوان، گوپال گنج اور چھپرا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے تقریباً تین سے چار سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں بتایا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں