0

زوجیلا اور آس پاس کے علاقوں میں برفباری کے بعد لہہ سرینگر شاہراہ آمدرفت کے لئے بند

شاہراہ سے برف ہٹانے کاکام باوڈرروڈآرگنائزیشن نے شروع کی سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سرینگر 03اکتوبر;اے پی آئی 420کلومیٹر سرینگر لہہ شاہراہ برفباری کے بعدگاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند سینکڑوں مال مسافر بردار گاڑیاں سونہ مرگ ،گنڈ اور دوسرے علاقوں میں درماندہ ،باوڈرروڈآرگنائزیشن کی جانب سے برف ہٹانے کاکام جنگی بنیادوں پرشروع ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق زوجیلاٹاپ اور اسکے آس پاسے علاقوں میں برفباری کے بعد420کلومیٹر سرینگر لہہ شاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندباوڈروڈ آرگنائزیشن کی جانب سے شاہراہ کوگاڑیوں کی آمد رفت کے قابل بنانے کے لئے کارروائی جاری ۔ باوڈرروڈآرگنائزیشن کے ایک سینئرافسر نے کہا کہ زوجیلاٹاپ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری جاری رہنے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندکردیاگیا اور شاہراہ کوگاڑیوں کے آمدرفت کے قابل بنانے کے لئے برف ہٹانے کاکام شروع کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ برف ہٹانے کے بعد درماندہ گاڑیوں کومنزلوں کی طرف جامے کی اجازت ہوگی اورکسی بھی گاڑی کومخالف سمت سے آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ لہہ سرینگرشاہراہ بندہونے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مال مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوکررہ گئی ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کوبہت جلد گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے کھول دیاجائےگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں