0

سابقہ حکومتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی: رویندر رینا

جموں،20اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہاکہ سابق حکومتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہئے کیونکہ جنگ اپنے ساتھ تباہی لاتا ہے ۔ا ن باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ سابقہ حکومتوں نے نا انصافی اور استحصال کیا۔
رویندر رینا کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت یہاں کے لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان جتنے بھی مسائل ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ان کے مطابق جنگ کسی کے لئے اچھا نہیں لہذا دونوں اطراف صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے تاکہ مزید معصوم جانیں ضائع نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں