0

22سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی نہال پورہ پٹن میں سراسیمگی پولیس نے کی تحقیقات شروع

بارہمولہ :۰۲، ستمبر: جے کے این ایس : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے درویش باغ پٹن علاقے میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے مضافاتی علاقے درویش باغ نہال پورہ بدھ کی صبح اُسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں ایک 22 سالہ نوجوان کو(نام ظاہر نہیں کیا گیا) اپنے کمرے میں رسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ اسے ٹراما ہسپتال پٹن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متاثرہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے اتنا انتہائی قدم کیوں اٹھایا اس کی وجہ جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں