0

سرکار وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وعدہ بند ;لیفٹنٹ گورنر

منوج سنہا نے کپوارہ کے دوسرے دن مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر حل کرانے کی یقین دہانی کی

سرینگر;6اکتوبر ; ایس این این ;لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں جن میں بجلی اور پانی کی ترسیل کو ممکن بنانا بھی ہے ۔ ایل جی آج ضلع کپوارہ میں تھے جہاں انہوں نے عوامی نمائندوں ، پی آر اوز کے ارکان ، سرحدی کمونٹیز، ٹریڈ فیڈریشن ، پہاڑی ، گوجر بکروال وفود کے علاوہ اقلیتی برادریوں کے ارکان کے ساتھ بھی بات کی جنہوں نے ایل جی کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو ان کے حقیقی مسائل اور شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق اپنے دور شمالی کشمیر میں سرحدی ضلع کپوارہ میں مختلف تقاریب پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوام پر مبنی پالیسیوں نے ضلع میں ہمہ گیر ترقی کو نئی تحریک دی ہے اور عام آدمی پرامن ماحول میں رہ رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ بند کوششوں کے نتیجے میں ضلع میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ منوج سنہا نے بتایا کہ بجلی دور دراز کے علاقوں تک پہنچ گئی ہے اور جل جیون مشن کے تحت کاموں میں تیزی لائی گئی ہے ۔ ہم ضلع میں اس سال 31 دسمبر تک تمام گاؤں ، پنچایتوں اور گھرانوں کو \;39;نل سے جل\;39; کے تحت کور کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 70 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔ کپواڑہ سے ریل رابطے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزارت ریلوے نے کپواڑہ ضلع کے لیے ریل لائن کے سروے کی منظوری دی ہے ۔ سروے مکمل ہونے اور ڈی پی آر جمع ہونے کے بعد، مجھے امید ہے کہ ریل لنک پر کام شروع ہو جائے گا اور کپواڑہ کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کر دیا جائے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے گرین جے اینڈ کے مہم کے ایک حصے کے طور پر موسم سرما میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔ مہم کے دوران ضلع میں 8;46;5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے ماتا کھیر بھوانی استھپن تکر کپواڑہ میں پوجا کی اور سب کی امن، خوشحالی، خوشی اور بھلائی کے لیے دعا کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے رات کپواڑہ میں گزاری اور ضلع کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے کئی عوامی وفود اور افسران سے بات چیت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں